برطانیہ کشمیریوں کو ان کا جمہوری،انسانی حق دلانے کیلئے قائد انہ کردار ادا کرے:سردار مسعود

برطانیہ کشمیریوں کو ان کا جمہوری،انسانی حق دلانے کیلئے قائد انہ کردار ادا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رَ یڈنگ(آن لائن)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے برطانیہ سے کہا کہ وہ انسانیت کے ناطے آگے آئے اور کشمیریوں کو اُن کا جمہوری اور انسانی حق دلانے میں قائدانہ کردار ادا کرے۔ تنازعہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ اور نہ ہی یہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسئلہ ہے۔ اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہوتا تو آج یہ لندن، نیو یار، واشنگٹن  اور برسلز میں زیر بحث نہ ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی لندن کے علاقہ ریڈنگ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران، مقامی کونسل کے منتخب نمائندگان اور کشمیری اور پاکستان کے اہم رہنماؤں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن عبدالرشید ترابی، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، تحریک پاکستان یورپ کے صدر محمد غالب اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ صدر آزا د کشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج یہ کہا جا رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک پیچیدہ مسئلہ ہے لیکن ہمارا موقف یہ ہے کہ سید ھا اور قابل فہم مسئلہ ہے۔ اور اس کا قابل عمل اور قابل فہم حل بھی موجود ہے اور وہ حل یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام سے پوچھا جائے کہ وہ کسی طرح اپنے سیاسی مستقبل اور منزل کا تعین چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج سے ستر سال پہلے یہ طے کر لیا تھا کہ تنازعہ کشمیر بُلٹ سے نہیں بلکہ بیلٹ سے طے کیا جائے گا اور سرینگر، مظفرآباد، جموں اور جموں و کشمیر کے ہر شہر میں بیلٹ بکس رکھ کر کشمیریوں کو یہ حق دیا جائے گا کہ وہ اپنی آزادانہ رائے اور جمہوری طریقے سے اس تنازعہ کو ہمیشہ کے لیے حل کریں گے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے آئین کی دفعہ 370 کی تنسیخ پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے اس دفعہ کو آئین میں شیخ عبداللہ کی وفاداری خریدنے کے لیے شامل کیا تھا۔ یہ ایک سازش تھی۔ اُنہوں نے کشمیری نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نظریاتی رہنمائی کے لیے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور اشرف صحرائی جیسے قائدین کی باتوں پر کان دھر یں۔ کیونکہ کشمیریوں کی قیادت ان ہی قائدین کے گرد گھومتی ہے۔
سردار مسعود خان
  

مزید :

صفحہ آخر -