گوجرہ،،نوجوان کا اغواء،تشدد،ڈی پی او کا ایکشن،اے ایس آئی محمد نوید کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا

 گوجرہ،،نوجوان کا اغواء،تشدد،ڈی پی او کا ایکشن،اے ایس آئی محمد نوید کو معطل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرہ (نمائندہ خصوصی)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے طمعہ نفسانی کی خاطر نوجوان کو زبردستی اغوا کر کے تھانہ صدر گوجرہ میں محبوس رکھنے اور اس پر مبینہ بہیمانہ تشدد کرنے وا لے لالچی اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد نوید کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے جس کے خلاف تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ نمبر766/19زیر دفعہ 155C پولیس آرڈر 2002کے تحتدرج ہو گیا ہے  یاد رہے کہ  چک نمبر375ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے غلام صابر کی بیٹی ریحانہ کوثر کی شادی تقریبا 8 سال قبل گوجرہ کے نواحی چک نمبر 367ج ب جلیانوالہ کے محمد عباس کے ساتھ ہوئی تھی میاں بیوی کے مابین نا چاقی پیدا ہو گئی جس پر خاتون ریحانہ کوثر نے اپنے خاوند کے گھر آباد ہونے ساے معذوری ظاہر کر دیاور میکے چلی گئی اس کے خاوند محمد عباس نے مصالحت کے لئے تھانہ صدر گوجرہ کے ایک تھانیدار اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نوید کی خدمات حاصل کر لیں تھانیدار مذکور نے خاتون ریحانہ کو ثر کے بھائی فاروق احمد کے گھر پر چھاپہ مار کر زبردستی اسے اغوا کر لیا اور تھانہ صدر گوجرہ لا کر اسے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تھانہ ہذا کی حوالات میں بند کر دیا محبوس کے والد غلام صابر نے تحریری طور پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی سے رجوع کیاڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تھانیدار مذکور کی سرزنش کرتے ہوئے اس کی قید سے محبوس فاروق کو رہائی دلائی اور تھانیدار محمد نوید کے اس غیر قانونی اقدام کی انکوائری کے لئے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ ٹیک سنگھ خرم سعید کو مامور کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ڈی ایس پی مذکور نے بعد از انکوائری تھانیدار محمد نوید کو اس سلسلہ میں قصوروار قرار دیتے ہوئے رپورٹ پیش کر دی جس کی روشنی میں سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے مگر تاحال تھانیدار مذکور کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے ملزم تھانیدار دندناتا پھر رہا ہے جو اعلی پولیس حکام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
ڈی پی او 

مزید :

صفحہ آخر -