سابق آئی پی ذوالفقار چیمہ کی نئی کتاب”سٹریٹ ٹاک“ کی تقریب رونمائی

سابق آئی پی ذوالفقار چیمہ کی نئی کتاب”سٹریٹ ٹاک“ کی تقریب رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سابق انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی نئی کتاب سٹریٹ ٹاک ”StraightTalk“ کی تقریب رونمائی الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہوئی جس کی صدارت سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اور لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اعجازاحمد چوہدری نے کی۔ تقریب میں جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال،سابق فیڈرل سیکرٹری خواجہ شمائل احمد، سابق آئی جی پولیس طارق سلیم ڈوگر، سینیٹر رانا مقبول احمد، سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ خالد محمود، قاضی رضوان الحق سمیت سرل سرونٹس اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ممتاز ماہر قانون ایس ایم ظفر علالت کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے،شرکاء کو ان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا ذو ا لفقار چیمہ نے اپنی تحریروں میں دریا کو کوزے میں بند کیا ہے، سرکاری ملازمین کی مشکلات، مسائل و حل کے حوالے سے انکی کاوشیں گرانقدر ہیں، کتاب میں اپنی ذاتی زندگی کے تاثرات،ماں کے مقام، سیاست کی ہیرہ پھیریوں، نوکر شاہی کی من مانیوں،پاکستان میں قانون کی حکمر انی،عدلیہ بحالی کی تحریک،قائد اعظمؒ اور ان کی مشہور تقریریں،عمران خان کیساتھ تبادلہ خیال، اوورسیز پاکستانی، تھانہ کلچر اور اس میں بہتر ی لانے کی تجاویز، دورہ انگلینڈ اور ہاؤس آف پارلیمنٹ، برٹش یونیورسٹیز میں پاکستانی طلبہ سے میٹنگز کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے، مقررین کے مطابق ذوالفقار چیمہ نے گورنمنٹ سروس کے دوران سخت گیر آفیسر کی حیثیت سے شہرت پائی اور کسی کی بھی سفا ر ش کو نہ مانا،اپنے ڈیوٹی فرائض بے خوفی اور احسن انداز میں نبھائے اور اپنے خلاف ہونیوالی تنقید کو بھی خوشدلی سے برداشت کیا، مصنف کی یہی خوبیاں ان کی کتاب میں شامل تحریروں میں بھی نظر آتی ہیں۔تقریب کے دوران ذوالفقار احمد چیمہ کو اولڈ راویننز کی جانب سے پھو لوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
ذوالفقار چیمہ کتاب

مزید :

صفحہ آخر -