بھٹو سے عوام کا عشق آمروں کے درباریوں کے ضمیر پر بوجھ رہے گا، چانڈیو

بھٹو سے عوام کا عشق آمروں کے درباریوں کے ضمیر پر بوجھ رہے گا، چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم شروع ہو چکی ہے۔ آزادی مارچ بھی شروع ہونے والا ہے۔ ڈر کے مارے کٹھ پتلی وزیراعظم اور ان کے وزیروں اور مشیروں کو پریس کانفرنسوں کا ڈائیریا ہوگیا ہے۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں رینجرز کا کردار بے نقاب ہو چکا ہے اس لئے جعلی جیت پر چھلانگیں مارنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بھٹو سے عوام کا عشق آمروں کے درباریوں کے ضمیر پر بوجھ ہی رہے گا۔ فردوس عاشق اعوان ہمیشہ سیادی گداگر ہی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں آٹھ وزراء، مشیروں کی پریس کانفرنسیں ان کے خوف اور گھبراہٹ کو بے نقاب کر رہی ہیں کیونکہ کٹھ پتلی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں۔
 چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -