امریکہ جانے کی کوشش ناکام،میکسیکو میں غیر قانونی داخل ہونیوالے 311بھارتی شہری ملک بدر

امریکہ جانے کی کوشش ناکام،میکسیکو میں غیر قانونی داخل ہونیوالے 311بھارتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن)ایک خاتون سمیت 311بھارتی شہریوں کو میکسیکو کے امیگریشن حکام نے امریکا جانے کیلئے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر بے دخل کردیا۔بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے حکام نے 311 بھارتیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھارت واپس بھیج دیا۔ملک بدر ہونے والے جشن پریت سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم 5 بجے صبح پہنچے اور قانونی کارروائی میں متعدد گھنٹے لگ گئے اور ہم ایئرپورٹ سے ایک بجے باہر آئے،زیادہ تر ملک بدر ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب اور ہریانہ سے تھا۔میکسیکو کے نیشنل امیگریشن انسٹیٹیوٹ (آئی این ایم)کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بھارتی شہریوں کے پاس ملک میں رہنے کیلئے کوئی دستاویزات نہیں تھے جس کی وجہ سے انہیں تولوکو سٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بوئنگ 747طیارے کے ذریعے نئی دہلی روانہ کردیا گیا۔پٹیالہ سے جون کے مہینے میں امریکا جانے کا خواب لئے چلنے والے 19 سالہ مندیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سفر کے دوران 7 ممالک کا سفر کیا جس میں پہلا اسٹاپ ایکواڈور تھا اور آخری اسٹاپ میکسیکو تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاناما کے گھنے جنگلوں میں 7 روز تک پیدل سفر کیا اور بالآخر 12 ستمبر کو ہم میکسیکو پہنچے تھے اور امریکہ سے صرف 800کلومیٹر دور تھے تاہم میکسیکو کے حکام نے ہمیں پکڑ کر بھارت واپس بھیج دیا۔انہوں نے کہا کہ دوران سفر انہوں نے کئی لوگوں کی لاشیں دیکھیں جو ان کے مطابق غیر قانونی ہجرت کیلئے پاناما جنگلات سے گزرتے ہوئے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔22سالہ ساحل ملک نے کہا کہ وہ 5 جون کو دہلی سے ایکواڈور گئے تھے اور پھر مختلف طریقوں سے میکسیکو پہنچے تھے اور زیادہ تر سرحدیں انہوں نے بسوں میں پار کی تھیں۔
بھارتی ملک بدر

مزید :

صفحہ آخر -