31اکتوبر کو دو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہونگے، عطاالرحمان

31اکتوبر کو دو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہونگے، عطاالرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) خیبر پختونخوا  کے امیر مولانا عطاالرحمان نے کہاہے کہ 31اکتوبر کو دو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہونگے، جنوبی اضلاع کے قافلے کوہاٹ کے راستے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ باقی تمام اضلاع کے قافلے بہ ذریعہ جی ٹی روڈ نوشہرہ سے گزر یں گے۔پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان نے دیگر پارٹیز کے رہنماوں کے ساتھ  میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کی یقین دہانی کے بعد آزادی مارچ ہر حال میں ہوگا۔جے یو آئی کے مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے مشاورت کے بعد 27 اکتوبر کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی ہوگی، ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اس آزادی مارچ میں شرکت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے قافلوں کو روکنے کی کوشش کی تو پختون روایات کے مطابق جواب دینگے،آل پارٹیز کانفرنس جمیعت علما اسلام کے آزادی مارچ کی مکمل تائید کی حمایت کرتی ہے۔مولانا عطاالرحمان نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ اسلام آباد میں طے کرینگے۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انصار لاسلام مسلح جماعت نہیں ہے،اگر کوئی گرفتاری ہوئی تو ضلع کو بند کر دینگے۔عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار بابک نے اس موقع پر کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری ہوئی تو مارچ کی قیادت اسفندیار کرینگے۔
عطاالرحمان

مزید :

صفحہ آخر -