نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میںلوگوں کو میرٹ پر گھر دیئے جا رہے ہیں:چودھری سرور

نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میںلوگوں کو میرٹ پر گھر دیئے جا رہے ہیں:چودھری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ(بےورورپورٹ، نامہ نگار) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ لوگوں کو گھر بنا کر دینا وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے جسے چیف منسٹر پنجاب اور وزیر ہاو¿سنگ میاں محمود الرشید نے حقیقت میں بدلا ہے ماضی میں سیاسی لوگوں نے سرکاری پیسے سے سرکاری لوگوں کو نوازا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے دن سے ہی یہ فیصلہ کیا کہ ملک میں صرف اور صرف میرٹ کو بنیاد بنایا جائے یہ گھر بھی میرٹ اور شفافیت کے ذریعے لوگو ں کو دیئے جا رہے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )


ہیں ہم نے اداروں کو غیر سیاسی اور با اختیار بنانا ہے رائٹ پرسن فار رائٹ جاب سے ہی ملک ترقی کرے گا اور خوشحالی آئے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام رینالہ خورد میں گھروں کی الاٹمنٹ کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے صوبائی وزیر ہاو¿سنگ میاں محمود الر شید ،صوبائی وزیر اشتمال پیر سید صمصام علی شاہ بخاری،پارلیمانی سیکر یٹر ی برائے ہاو¿سنگ ملک تیمور ،ڈی جی ہاو¿سنگ لیاقت علی چٹھہ نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر صدر پی ٹی آئی چوہدری طارق ارشاد سمیت پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز ،مقامی قیادت ،سیکر یٹری ہاو¿سنگ نسیم صادق ،کمشنر ندیم الر حمن ، آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،ڈی پی او جہانزیب نذیر سمیت درخواست دہندگان ،عمائدین علاقہ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی جی ہاو¿سنگ لیاقت علی چٹھہ نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نیا پاکستان ہاو¿سنگ پرو گرام کے لئے 29 اضلاع میں زمین مختص کی جا چکی ہے اور حقیقی معنوں میں اس پروگرام پر عملد ر آمد شروع ہوچکا ہے اس پروگرام میں ایک بیڈ روم کا گھر 16 لاکھ روپے میں دیا جا رہا ہے اور اس گھر کا نقشہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ مستقبل میں اس میں مزید بیڈ رومزکا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر بات کو شک کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن ہم نے معاملات کو اس حد تک شفاف رکھا ہے کہ ہر سطح پر میرٹ کی بالا دستی کو قائم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں ہمیں اداروں کو غیر سیاسی کرنا ہے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو ہر جگہ پر لاگو کرنے سے ہی ہم نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب میں گو رنر بنا تو پنجاب کی 15 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہ تھے یہ پاکستان کی تا ریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ان 15 یونیورسٹیوں میں میرٹ پر وائس چانسلرز کا تقرر کیا گیا ہے جس میں چیف منسٹر ،گورنر ،وزراءکا کوئی عمل دخل نہ ہے وائس چانسلرز کے انتخاب کے لئے بنائی گئی ریسرچ کمیٹی نے جس امیدوار کو نمبر ون تجویز کیا ہم نے اسی کی تقرری کی اب وائس چانسلرز حضرات سے بھی کہا کہ وہ ڈین آف فیکلٹی میرٹ پر لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو روزگا ر کے مواقع پیدا کرنا ہیں پڑھے لکھے لوگوں کو ملازمت دینے کے لئے بھی کوشش کرنا ہے چاہے وہ پرائیویٹ سیکٹر میں ہی کیوں نہ ہو ۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہر شہری کو صاف پانی مہیا کرنا میرا خواب ہے صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے 50 فیصد لوگ ہسپتال جاتے ہیں اور 50 فیصد اموات گندا پانی پینے کی وجہ سے ہوتی ہیں اور گندا پانی پینے کی وجہ سے سالانہ 2 لاکھ بچے چلڈ رن ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آب پاک اتھارٹی قائم کر دی ہے اور سیکر یٹر ی ہاو¿سنگ نسیم صادق کو اس کا چیف ایگز یکٹو آفیسر تعینا ت کر دیا ہے انشاءاللہ آئندہ 4 سال میں ہر گاو¿ں ،ہر محلہ میں پینے کا صاف پانی پہنچائیں گے ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع کے اعداد و شمار بند واٹر سپلائی سکیموں ،واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی معلومات فراہم کریں گے اور ان کو 31 دسمبر تک فنکشنل کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں اختیار کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتا ہوں ضلع کی سطح پر با اختیار کمیٹیاں ہوں گی ہم ان کو فنڈز فراہم کریں گے جتنی جلدی یہ کمیٹیاں فیصلے کریں گی اتنی ہی جلدی ان کو فنڈز مل جائیں گے گورنر پنجاب نے یقین دلایا کہ بے گھر افراد کو اپنا گھر فراہم کرنے کے لئے ہر ضلع اور تحصیل میں ہاو¿سنگ کا منصوبہ انشاءاللہ ضرور پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نوبل کاذ کے لئے سر گرم عمل ہے پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرز اور کارکنان ایک پیج پر ہیں اور ہم عوام کی خدمت کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے رینالہ نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام کی کمپیو ٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی ۔اس موقع پر معذور افراد ،پو لیس ،شہدا،عام لو گوں اور سرکاری ملازمین کی کیٹگری میں قرعہ اندازی کی گئی ۔ 
نیا پاکستان