ڈینگی خاتمے کیلئے مختلف ادارے  عملی اقدامات کریں، عارف انوربلوچ

      ڈینگی خاتمے کیلئے مختلف ادارے  عملی اقدامات کریں، عارف انوربلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لودھراں (نما  ئند ہ  پا کستا ن)صوبائی سیکرٹری لٹریسی عارف انور بلوچ نے کہاہے کہ ڈینگی مچھرکی افزائش کے تمام اسباب کے خاتمے کیلئے مخلصانہ جدوجہد کی جائے۔انہوں نے مزیدکہا(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)


کہ محکمہ صحت اور لائن ڈیپارٹمنٹ مشنری جذبے کے ساتھ ضلع کا کونہ کونہ چھان ماریں اور کہیں صاف پانی نہ کھڑا رہنے دیں۔ انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کی ایمرجنسی رپسانس کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ انسداد ڈینگی کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ز سید وسیم حسن شاہ، کلیم یوسف، ملک فراز احمد اعوان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر چوہدری محمداکرم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم اقبال، فوکل پرسن ڈاکٹر عامر بشیر، اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اے ڈی سہیل خاں، ڈی او لٹریسی شازیہ نورین بھی موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری لٹریسی عارف انور بلوچ نے مزیدکہاکہ اری گیشن اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کام کے معیار کی پرکھ کیلئے بہ حیثیت تیسرے فریق کے موقع پر اپنی تصاویر بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات انسداد ڈینگی کی شعوری و آگاہی مہم کیلئے نچلی سطح کا بہترین ذریعہ ہیں اور طلبا ء و طالبات سے ٹیسٹ بھی لئے جائیں۔ صوبائی سیکرٹری لٹریسی عارف انور بلوچ نے کہاکہ برف کے کارخانوں کا موسم ختم ہورہا ہے لہٰذ ا برف کے کارخانوں کے تالابوں سے پانی لازمی خشک کرایا جائے اور تمام محکمے حکومت پنجاب کی طرف سے انسداد ڈینگی کے ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر عامربشیر نے کہاکہ محکمے کے پاس 50سپرے ٹیمیں اور لارواکش ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں اور لاروا کشی کیلئے مستقل جوہڑوں اور تالابوں میں ادویات استعمال کر رہے ہیں۔
عارف انور