وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نشتر  ہسپتال کو15وینٹی لیٹر فراہم

  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نشتر  ہسپتال کو15وینٹی لیٹر فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر نشتر ہسپتال کو پندرہ وینٹی لیٹر فراہم کر دئیے گئے،نشتر ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)


مصطفیٰ کمال پاشا کی جانب سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا گیا تھا۔اس حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تیس وینٹی لیٹر کی منظوری دی جس میں پندرہ وینٹی لیٹر فراہم کر دئیے گئے ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر مزید پندرہ وینٹی لیٹر زبھی جلد فراہم کر دئیے جائیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب اور وزیر صحت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ۔نشتر ہسپتال کے پاس پہلے  28 وینٹی لیٹرز تھے جو اب 60 سے زائد ہو جائیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی فراہمی سے مریضوں کے علاج میں بہت سہولت ملے گی