نشتر میڈیکل یونیورسٹی: فیڈ بیک فارم میں سٹوڈنٹس کے عجیب دلچسپ جوابات

  نشتر میڈیکل یونیورسٹی: فیڈ بیک فارم میں سٹوڈنٹس کے عجیب دلچسپ جوابات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی جانب سے جاری فیڈ بیک فارم میں طلباء و طالبات نے دلچسپ و عجیب جواب لکھ دیے ہیں۔فائنل ائیر کے بیشتر طلباء  و طالبات نے فیڈ بیک فارم میں پوچھے گئے مختلف(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)


 سوالات میں اے یا بی کالم کی بجائے سی،ڈی یا ای کالم کو ٹک(TICK)کیا ہے۔ایک طالب علم نے فیڈ بیک فارم کے آخر میں پوچھے گئے کمنٹس میں دلچسپ کمنٹ دیا ہے۔جسمیں کہا گیا ہے کہ طالبعلموں کی ذہنی صحت(مینٹل ہیلتھ)کی جانب بھی توجہ دی جائے۔ہر کسی کی توجہ تعلیم کی بجائے حاضری پوری کرنے پر ہے۔ڈاکٹری تنظیموں کے مطابق فیڈ بیک فارم میں طلباء و طالبات کی جانب سے دیے گئے جواب نشتر انتظامیہ کے لئے خاموش پیغام ہیں۔ان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے اس سے نکالنے کے لئے مدد کرنی چاہیئے کیونکہ طالبعلم بالکل معصوم ہوتے ہیں۔نشتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کبھی طلباء  و طالبات پر دباؤ نہیں ڈالا گیا تاہم ڈسپلن برقرار رکھنا اور تعلیم پر توجہ دلوانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے