اناڑی کپتان کوطوفانی مارچ کی شدت کااندازہ ہی نہیں،امیرمقام

    اناڑی کپتان کوطوفانی مارچ کی شدت کااندازہ ہی نہیں،امیرمقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے امیر جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کے آزادی مار چ اوراسلام آبادجلسے میں مسلم لیگ(ن)کے کارکنان بھرپورشرکت کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں، اناڑی کپتان کوطوفانی مار چ کی شدت کااندازہ ہی نہیں،موجودہ حکومت کیخلاف عوامی لاواابل رہاہے،اب نااہل حکومت سے جان چھڑاناضروری ہے، ورنہ نااہل ٹولہ ملک،معیشت اورعوام کی فلاح وبہبودکوناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتاہے۔ عمران نیازی کی حکومت نے اندرونی وبیرونی سطح پرپاکستان کوجتنارسواکیااس کی مثال نہیں ملتی،عمران نیازی قوم سے کئے گئے جھوٹے وعدوں پرمعافی مانگنے سمیت استعفیٰ دیں، مسلم لیگ(ن) اپو ز یشن جماعتوں سے ملکرہی اس ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی ہے۔وہ گزشتہ روز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاورمیں صوبائی کابینہ،ضلعی صدو ر وجنر ل سیکرٹریز،پارلیمنٹرینزاورپارٹی ٹکٹ ہولڈرزسے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاویدعباسی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہا مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے بہادرورکرزاورلیڈرزنے ہمیشہ بحرانوں اورمشکل وقت میں ہراول دستے کاکرداراداکیااورآئندہ بھی کرتے رہیں گے،تمام کارکنان اورلیڈرشپ تنظیم سازی پربھرپورتوجہ دیکرمیرٹ پر لوگوں کوآگے لائیں۔پارٹی قائدین نوازشریف،مریم نواز،شاہدخاقان عباسی،سعدرفیق سمیت دیگر رہنماؤں کیساتھ جوبلاوجہ ظلم کیا گیا ہے وہ تاریخ میں سیاہ اوراق کے طورپرجاناجائیگا،تحریک انصاف والے اتناظلم کریں جتناوہ برداشت کرسکے۔ عمران نیازی نے صرف سیا سی مخالفین کوانتقام کانشانہ بنایابلکہ ملک کے حساس اداروں اورفوج کوبھی نہیں بخشا، امریکہ میں اپنے ہی اداروں کیخلاف جھوٹاوعدہ معاف گواہ بن کرانتہاکردی۔
امیر مقام

مزید :

صفحہ اول -