ڈکیتی کے دوران شہری قتل 1مجرم کو عمر قید کی سزاء دولاکھ جرمانہ

      ڈکیتی کے دوران شہری قتل 1مجرم کو عمر قید کی سزاء دولاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خبر نگار خصوصی)  ماڈل کورٹ ملتان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ایک مجرم کو عمر قید کے ساتھ 10 سال سزا جبکہ دوسرے مجرم کو دس سال قید با مشقت اور مجموعی طور پر تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ احمد پور سیال کے مطابق ملزمان محمد علی اور احمد علی کے خلاف شہری میاں محمد دفیر مہدی نے 2 مارچ 2014 کو بھائی شمس الحسن کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر مقتول کو یرغمال(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)


 بنایا اور اس سے 20 تولہ زیورات لوٹے جبکہ مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم فاضل عدالت نے وکلاء دلائل اور تمام شہادتیں قلم بند کرنے کے بعد مجرم محمد علی کو عمر قید اور 10 سال سزا کے ساتھ 2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرم احمد علی کو 10 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے والے ملزمان کو 6،6 ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی۔
عمر قید