1 قتل، کرنٹ لگنے سے مزدور جاںبحق ، دوخودکشیاں، 1لاش برآمد

    1 قتل، کرنٹ لگنے سے مزدور جاںبحق ، دوخودکشیاں، 1لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر+بٹہ کوٹ+بارہ میل سے نامہ نگار+نمائندگان پاکستان کے مطابق اندراج مقدمہ کا رنج، بھتیجے نے ساتھی کے ہمراہ فائر نگ کر کے حقیقی چچا کو موت کی نیند سلا دیا، مرو فی نے چند روز قبل قاتل کے خلاف گاڑی چوری کاموقدمہ درج کروایا تھا، قاتل فرار، ورچا ءکا قتل پر (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )


شدید احتجاج، قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ،تفصیل کے مطابق نواحی قطعہ حبیب شاہ کا رہائشی سید اظہر حسین شاہ اپنے گھر سے باہر نکلا ہی تھا کہ اچانک اسکے حقیقی بھتیجے شاجہاں ولد سید مظہر حسین شاہ نے ساتھی صفدر حسین ولد محمد اکبر نے سامنے آن کر اس پر تیس بور پستول سے فائرنگ کر دی گو لیاں سینے اور جسم کے مختلف حصوں پر لگنے سے اظہر زخموں کی تاب نہ لاتے وہیں ڈھیر ہو گیا اور جان کی بازی ہار گیا جب کہ قاتل بھتیجا اور اسکا ساتھی دو نوں جائے وقوعہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے، وجہ عنا د یہ ہے کہ عرصہ قبل سید اظہر شاہ کی گاڑی چوری ہو گئی تھی جس پر اس نے شبہ پر اپنے حقیقی بھائی مظہر اور بھتیجے کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروا رکھا تھا جسکا ملزمان کو شدید رنج تھا، قتل پر مقتول کے ورچاءنے شدید احتجاج کرتے ہو ئے پو لیس سے قاتولوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا ہے۔ شاہ جمال سے نما ئندہ پاکستان کے مطابق نوجوان مزدور نے ٹی آر اٹھایا جو گیارہ کے وی بجلی کے تار سے چھو گیاوہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔شاہ جمال کی نواحی بستی کھجی والا کا رہا ئشی چودہ سالہ نوجوان مزدور زیر تعمیر مکان کی چھت پر رکھنے کے لیئے ٹی آر سپر کو اٹھایا جو کہ اوپر سے گذرتے گیارہ کے وی تارسے چھو گئے جس سے نوجوان بری طرح سے جھلس گیا رورل ہیلتھ سینٹر شاہ جمال لایا گیا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔قطب پور سے نامہ نگار کے مطابق قطب پور(نامہ نگار)نہر سے پانچ سالہ شہزاد کی نعش برآمد،بچہ گزشتہ شام سے گھر سے غائب تھا۔تفصیل کے مطابق محمد شہزاد ولد محمد رمضان بھٹی سکنہ بستی حماد ٹاﺅن گزشتہ شام سے گھر سے غائب تھا۔تلاش و بسیار کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا تو والدین نے نہر میں تلاش شروع کی کیونکہ عینی شاہدین کے مطابق بچے کو آخری بار نہر کے آس پاس دیکھا گیا تھا۔تاہم صبح کے وقت بچے کی نعش گھر سے کافی دور نہر کی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی برآمد ہوئی۔میت گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔رحیم یارخان سے نمائندہ پاکستان سے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر2خواتین نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی۔2 کااقدام خودکشی۔ تفصیل کے مطابق لیاقت پور کی رہائشی25 سالہ زہراءبی بی اورخان بیلہ کی رہائشی35سالہ رابعہ بی بی نے آئے روز کے گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالاپتھر پانی میں گھول کر پی لیا، حالت غیر ہونے پرورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں خواتین جانبر نہ ہوپائی اورجسم مےں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئیں، جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے دو افرادجن میں بھونگ کی رہائشی 20سالہ نسرین مائی اور چک26کارہائشی15سالہ محمد عباس کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
قتل وحادثات