چھاپہ، پٹواری رشوت لیتے گرفتار، تحقیقات کے دائرہ وسیع جلد اہم انکشافات

چھاپہ، پٹواری رشوت لیتے گرفتار، تحقیقات کے دائرہ وسیع جلد اہم انکشافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو میں سول جج فیاض احمدساجھرہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے چھاپہ ماراکرپشن کنگ پٹواری 50ہزارروپے شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتاراس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے شہریوں سے سرعام لوٹ مار کرنے والے موضع پرہاڑ شرقی کے پٹواری نذر عباس ہراج کو محکمہ اینٹی کرپشن نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے،وارڈ نمبر14بی کوٹ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ادو کے رہائشی محمد ریاض ولد محمد بخش چانڈیہ کی شکایت پر سول جج فیاض احمدساجھرہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ فیصل ندیم نے ٹیم کے ہمراہ عباس پلازہ میں واقع اس کے دفتر میں چھاپہ مارا اور فرد اور انتقالات کیلئے لی گئی رشوت کے نشان زدہ نوٹ 50ہزار پٹواری نذر عباس ہراج سے برآمد کر لئے، نذر عباس ہراج پٹواری جو کہ تحصیل و ضلع لیہ کا رہائشی ہے جس کی تعیناتی لیہ کے موضع لوہانچ نشیب میں بھی ہے اور کوٹ ادو کے موضع پرہاڑ شرقی میں بھی تھی، نذر عباس ہراج تحصیل چوبارہ اور تحصیل لیہ کی اکثر و بیشتر سٹیٹ لینڈ جعلی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فروخت کر چکا ہے، اور گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کی اراضی سے محروم کر چکا ہے، مذکورہ کرپشن کنگ پٹواری نذر عباس ہراج کے اثاثہ جات بارے بھی انکشاف ہوا ہے اور کے اس وقت جو اثاثہ جات ہیں ان میں 2 بنگلے لیہ شہر میں اور 2 گاڑیاں نئے ماڈل کی ہنڈا نمبریLEH-433، اور چاپانی گاڑی Plaza اپلائیڈ فار ہیں، پٹواری مذکور شاہانہ طرز پر زندگی گزار رہا تھا، جس کے پاس بیک وقت ضلع لیہ کے موضع لوہانچ نشیب اور ضلع مظفرگڑھ کے موضع پرہاڑ شرقی کا چارج تھا،کوٹ ادو شہر میں پٹواری نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دی ہوئی تھیں ، فرد ملکیت کا ریٹ 20ہزار روپے فی مرلہ ہے اور فرد ملکیت پر CO کے حکم پر تتیمہ بنایا جاتا ہے جس پر اراضی کی حیثیت درج کی جاتی ہے، پٹواری مذکور مکان والی جگہ کو خالی پلاٹ شو کرکے ہزاروں روپے لیتا تھااور قیمتی پلاٹوں کو سستا شو کر کے ہزاروں روپے وصول کرتا تھا، رجسٹری کا انتقال درج کرنے کا ریٹ 10ہزار روپے سے 40ہزار روپے تک فی انتقال ہے جبکہ سرکاری طور پر فرد ملکیت کی فیس صرف 50 روپے ہے جو کہ دفتر قانونگو وصول کرتا ہے اور ہر رجسٹری کے انتقال کی فیس بوقت رجسٹری سب رجسٹرار وصول کر لیتا ہے۔
پٹوار ی گرفتار