خاتون ٹیچرز کی لڑائی، کنٹونمنٹ ماڈل سکول ملتان مسائل کاشکار

  خاتون ٹیچرز کی لڑائی، کنٹونمنٹ ماڈل سکول ملتان مسائل کاشکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نمائندہ خصوصی)کنٹونمنٹ بورڈماڈل سکول میں خاتون ٹیچرزکی باہمی سردجنگ اوردرخواست بازی کی وجہ سے اسسٹنٹ سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ کے تبادلہ کاانکشاف ہواہے ۔بتایاجاتاہے کہ تعلیمی ماحول میں نمبرون شمارہونے والاکنٹونمنٹ ماڈل سکول اس وقت ٹیچرزکی اندرونی چیقلش کی وجہ سے مسائل کاشکارہے صورت حال اس نہج کوپہنچ چکی ہے کہ اسسٹنٹ سیکرٹری کنٹونمنٹ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

بورڈطارق خان جنھوں نے ایک خاتون ٹیچرکی انکوائری کی تھی انہیں باوجوداس کے کہ ان کی ریٹائرمنٹ میں دوسال رہ گئے ہیں اورقواعد کے مطابق انہیں ان کے ہوم اسٹیشن سے تبادلہ نہیں کیاجاسکتاسکول ٹیچرزکی لڑائی کی زدمیںآگئے ہیں حکام کی مرضی کے خلاف انکوائری کرنے پران کاتبادلہ واہ کینٹ کردیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق سکول کی ایک ٹیچرنے کنٹونمنٹ ایگزیٹوآفیسر،ڈائریکٹرکنٹونمنٹس ملتان ریجن سمیت اپنے محکمانہ ذمہ دران کافورم چھوڑ کربراہ راست اعلیٰ حکام کواپنی ہی ساتھی ٹیچرزکے خلاف درخواست دے دی تھی کہ وہ سکول کاماحول خراب کرنے میں ملوث ہیںجس کی انکوائری اسسٹنٹ سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈطارق خان کے سپرد کی گئی تھی جنھوں نے اپنی انکوارئری رپورٹ میںنہ صرف خاتون ٹیچرکی طرف سے دی گئی درخواست کوبے بنیادقراردیابلکہ قواعدکے مطابق متعلقہ فورم کی بجائے اعلیٰ حکام کودرخواست دینے اورسکول کی بدنامی کاسبب بننے پرخاتون ٹیچرکے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کی ۔ذرائع کے مطابق انکوائری آفیسرکی سفارشات پرتوعملدآمدنہ ہوابلکہ انکوائری آفیسرکاہی ملتان سے نوشہرہ کینٹ کردیاگیاہے اس صورت حال پرکنٹونمنٹ بورڈ ملازمین اورکینٹ کے رہائشیوں حیرت کااظہارکرتے ہوئے ڈی جی ملٹی لینڈزاینڈکنٹونمنٹ بورڈ سے معاملہ کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
خاتون ٹیچر