اپوزیشن ”حکومت گراﺅکرپشن بچاﺅ “ ایجنڈے پرعمل پیرا، خاور علی شاہ

اپوزیشن ”حکومت گراﺅکرپشن بچاﺅ “ ایجنڈے پرعمل پیرا، خاور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبیروالا+جود پور +نواں شہر(تحصیل رپورٹر+ نمائندہ پاکستان)قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی رہائشگاہ پرسیاسی وسماجی شخصیت میاں محمد افضل سرگانہ سے ملاقات اور سید گروپ کے مرکزی رہنماسید عابدامام کے ہمراہ موضع حاجی دوانہ میں مہر سکندر حیات دوانہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کو (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں کی کامیابی ”کرپٹ سیاستدانوں “ کےلئے سیاسی موت بن سکتی ہے ،نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرنے والے ”حکومت گراﺅ،کرپشن بچاﺅ“ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنا اور دھرنا دینا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے لیکن اس وقت کے جن بحرانوں اور حالات سے نبرد آزما ہے ،ایسے حالات میں احتجاجی سیاست کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ،الیکشن 2018ءکے محض ڈیڑھ سال بعد حکومت کو گھر جانے اور نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور اپنی توپوں کا رخ وزیر اعظم عمران خان کی بجائے کشمیری عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب کریں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوں گے ،سید گروپ بھرپور حصہ لے گا اور اپنے تمام اتحادیوں اور رفقاءکی باہمی مشاورت سے ہر سطح پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گا اور انشاءاللہ ! عوام کے اعتماد پر پورا اترے گا ۔قبل ازیں قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے موضع حاجی دوانہ میں مہر سکندر حیات دوانہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی ،دعائے بلندی درجات اور پسماندگان کےلئے دعائے صبر جمیل کی۔جبکہ اپوزیشن کے لانگ مارچ سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بھر پور کام کررہی ہے ،برطانوی شہزادوں کا دورہ پاکستان ہمارے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں اس سے ملک کا مورال بلند ہوا ،ملک جلد بحرانوں سے نکل جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ و ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنے ڈیرے قتال پور میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ سے حکومت نہیں جانے والی کچھ جماعتوں کے قائدین بھی اپنے احتساب کے ڈر سے لانگ مارچ کی سپورٹ کررہے ہیں لیکن وہ ہر صورت میں لوٹی ہوئی دولت واپس کریں گے ۔