خانپور میں 7ویں سالانہ سرائیکی کانفرنس، حکومت وعدے پورے کرے، ظہور دھریجہ

خانپور میں 7ویں سالانہ سرائیکی کانفرنس، حکومت وعدے پورے کرے، ظہور دھریجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خان پور (نامہ نگار) سرائیکستان قومی کونسل کوٹسمابہ کی طرف سے 7ویں سالانہ سرائیکی کانفرنس منعقد ہوئی۔صدارت مرکزی صدر ظہور دھریجہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وصوبائی صدر سپورٹس اینڈ کلچر میاں مون چوہان تھے۔نظامت کے فرائض میاں ارشد رحمانی نے سرانجام دئیے تقریب کے میزبان محب حسین ہوشو شیدی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظہور دھریجہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے وسیب سے بدترین دھوکہ کیا۔صوبے کے نام پر ووٹ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

لے لئے،آج صوبے کا نام لینے کو تیار نہیں،100دن میں صوبہ بنانے کا وعدہ کہاں گیا؟آج وسیب کا پہلے سے بدتر استحصال ہورہا ہے،تعلیم،صحت اور روزگار کے معاملے میں وسیب کے لوگوں کو نظر انداز کردیا گیاہے،مسئلے حل کرنے کی بجائے حکومتی وزراء وسیب میں تفریق پیدا کررہے ہیں۔جبکہ سرائیکی وسیب میں رہنے والے سرائیکی،پنجابی،بلوچ،پٹھان سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ صوبہ بنایا جائے مگر صوبے کے مسئلے کو طوالت دینے کیلئے ڈرامے بازیاں کی جارہی ہیں،وسیب کے لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے اور ان سے دوسرے درجے کا سلوک کیا جارہا ہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وسیب کے لوگ نہ کمی ہیں اور نہ ہی کسی کے مزارع،ان کی اپنی دھرتی،اپنا خطہ،اپنی زبان،اپنی تہذیب اور ثقافت ہے،وسیب کے لوگ خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں اور ان کا خدانخواستہ مطالبہ الگ ملک  کا نہیں بلکہ صوبے کا ہے،اپنے وعدے اور اپنے منشور کے مطابق تحریک انصافگ صوبہ دینے کی پابند ہے،وسیب کے لوگوں کو دیوار سے نہ لگایا جائے اور ان سے بنگالیوں والا سلوک بند کیا جائے،ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ صوبے کے وعدے سے بے وفائی پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو وسیب میں بدترین شکست ہوئی اور تحریک انصاف نے وعدہ پورا نہ کیا تو ا?ئندہ الیکشن میں اسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء مون چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف سرائیکی صوبے کا وعدہ پورا کرے گی اور میں ا?ج رات خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہوں اور وہاں تحریک انصاف کے تمام اکابرین کو باور کراؤں گا کہ وسیب کے لوگوں سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے۔اس موقع پر ظہور دھریجہ کی کتاب ”میڈی دھرتی،میڈے لوک“ کی تقریب رونمائی اور معروف انقلابی شاعر یونس ناصر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب پذیرائی کا اہتمام ہوا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گے۔تقریب سے سرائیکی رہنماء ریاض حسین کھرل و دیگر نے خطاب اور معروف شعراء کرام نے انقلابی کلام سنایا۔