24اکتوبر کواقوام متحدہ کا عالمی دن،تقریبات کی تیاریاں

  24اکتوبر کواقوام متحدہ کا عالمی دن،تقریبات کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)24 اکتوبرکوپاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوا م متحدہ کا عالمی دن، ترقیاتی کاموں کے بارے معلومات اور(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

اطلاعات کی فراہمی کا دن اور پولیو سے حفاظت کا عالمی دن منایاجائے گا،اقوام متحدہ کے عالمی دن کو منانے کا مقصد1945 ء میں اقوام متحدہ کے منشور کے نافذالعمل ہونے کی سالگرہ کی یاد تازہ کرناہے جس کے لیے تمام ممبر ممالک ہر سال 24 اکتوبر کو مناتے ہیں جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے مقاصد اور کارناموں سے متعارف کرایا جائے اور پھر اِس عالمی ادارے کے کام کے لیے ان کی حمایت حاصل کی جائے جبکہ ترقیاتی کاموں کے بارے معلومات اور اطلاعات کی فراہمی کا دن منانے کا مقصد ترقیاتی کاموں کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہی اور اس ضمن میں عوامی رائے عامہ کی توجہ بین الاقوامی تعاون کی ضرورت و اہمیت کی طرف مبذول کروانا ہے، جبکہ 24اکتوبر ہی کوپولیو سے حفاظت کا عالمی دن بھی منایاجائے گا،اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، محکمہ صحت، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔