دھرنا سیاست کرنیوالے جلد اپنے انجام  کو پہنچیں گے ، سید سمیع الحسن گیلانی

  دھرنا سیاست کرنیوالے جلد اپنے انجام  کو پہنچیں گے ، سید سمیع الحسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوچ شریف( نامہ نگار ) وزیر اعظم عمران خان دلیر عوامی لیڈر ہیں دھرنا سیاست والے اپنے انجام کو پہنچےں گے ان خیالات کا اظہار ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے پیر سید سہیل الحسن گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ کے ہمراہ میڈیا (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )


سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کے موقف کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور پاکستانی قوم ملک کی خدمت کرنے والوں اور دھرنا سیاست کرنے والوں سے باخوبی واقف ہے انھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک و قوم ترقی و خوشحالی کی زندگی بسر کریں گے وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے نے دیگر ممالک کے ہوش اڑا کر رکھ دیے ہیں سابقہ حکمرانوں نے جس طرح ملک کو لوٹ کر قومی خزانے کا نقصان پہنچایا اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے احتساب کا عمل مضبوط تیز اور شفاف ہونے کے باعث کرپشن اور کرپٹ عناصر اپنے منتقی انجام کو پہنچ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ عوام کے قیمتی ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے احتجاج انتشار والے ملکی ترقی و خوشحالی کے مخالف ہیں دیگر علاقے کے معززین بھی موجود تھے۔
 سمیع الحسن