آج شہدائے کربلا کاچہلم، ملتان میں سکیورٹی انتظامات فائنل، کنٹرول روم قائم

        آج شہدائے کربلا کاچہلم، ملتان میں سکیورٹی انتظامات فائنل، کنٹرول روم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (وقائع نگار، سٹی رپورٹر)  سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے چہلم حضرت امام حسین  کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ چہلم حضرت امام حسین کے دوران ملتان شہر سیاے کیٹگر صحت پنجاب کی ہدایت پر  نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ و شہدائے کربلا کے چہلم پر آج 20 صفر(اتوار)کو ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)


 بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہے گا۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گیی کے 3، بی کیٹگری کے 6 سمیت کل 9 جلوس برآمد ہوں گے۔اس موقع پر جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ملتان پولیس کے1620پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے  سب ڈویڑن کی سطح پر ٹیمیں جلوس کے روٹس پر اہم امام بارگاہوں کے قریب،جنرل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن وغیر ہ پر سرچ آپریشن کریں گی۔ اسپیشل برانچ اور سنیفر ڈوگز کے ذریعے تمام جلو س روٹس کی ٹیکنیکل سیوپینگ کرائی جائے گی۔ جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔تمام جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمدزبیر دریشک تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔ شہر بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائیگی اور ایلیٹ فور س اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر  نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ و شہدائے کربلا کے چہلم پر آج 20 صفر(اتوار)کو ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہے گا۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔  دریں اثناء ملتان سمیت ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج 20اکتوبر بروز اتوارکو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں پر مجالس عزا منعقد ہوں گی اور علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے جبکہ شہدائے کربلا کی یاد میں مرکزی ماتمی جلوس قدیمی مرکزی امام بارگاہ جوادیہ النگ پاک گیٹ سے مجلس عزا کے بعد دوپہر ڈیڑھ بجے برآمد کیاجائے گا جو اپنے مقررہ راستوں گلی بلیل والی سے حسین آگاہی، گھنٹہ گھر سے قدیمی مرکزی امام بارگاہ لعل شاہ ؒ کچہری روڈ پر رات گئے تک اختتام پذیر ہوگا ماتمی جلوس کے موقع پر عزادار زنجیر زنی بھی کریں گے جبکہ شیعہ میانی، ممتاز آباد، دائرہ بستی،سوتری وٹ ودیگر علاقوں میں بھی مجالس عزا منعقد کی جائیں گی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں۔


چہلم