نشتر: پین مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، برانکو سکوپی و پلورو سکوپی یونٹ کا افتتاح

    نشتر: پین مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، برانکو سکوپی و پلورو سکوپی یونٹ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں پین مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور برانکوسکوپی و پلوروسکوپی یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔دونوں کا افتتاح نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال نے کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)


 کمال پاشا نے کہا کہ اس شعبہ اور یونٹ کے آغاز سے مریضوں کے لئے طبی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پین مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ شعبہ انستھیزیا کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سلمان وارث اور پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد کی معاونت سے مکمل کیا گیا ہے۔جہاں جدید مشینری و آلات بھی فراہم کئے گئے ہیں۔مختلف امراض کے باعث درد میں مبتلا مریضوں کی تشخیص اور علاج اس شعبہ میں کیا جائے گا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سلمان وارث،پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج،پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راوء،پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی،ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر فواد خاکوانی و دیگر موجود تھے۔بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور پروفیسر ڈاکٹر انجم نوید جمال نیشعبہ امراض سینہ کے زیر اہتمام برانکوسکوپی و پلوروسکوپی (سوٹ،Suit)،پلمونری فنکشن ٹسٹ،چیسٹ الٹراسونو گرافی یونٹ کا افتتاح کیا۔پروفیسر ڈاکٹر انجم نوید جمال نے  اس موقع پر نئی دستیاب ہونے والی سہولیات بارے بریفنگ دی