پیشہ ورانہ تجربات پاکستان اور انڈونیشیا کی بحری افواج میں تعاون کو فروغ دینگے:ترجمان

  پیشہ ورانہ تجربات پاکستان اور انڈونیشیا کی بحری افواج میں تعاون کو فروغ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ اور انڈونیشین بحریہ کے سپیشل سروس گروپس کی چوتھی سالانہ مشترکہ مشق سی تھنڈر اختتام پذیر ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چوتھی سالانہ بحری مشق سی تھنڈر کراچی اور کھلے سمندر میں سات روز تک جاری رہی،پاک بحریہ کے بحری جہازوں، سی کنگ ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز بوٹس نے مشق میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا مقصد سپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط، آپریشنل تیاری اور (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)


پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ تھا۔ ترجمان نے بتایاکہ مشق کے دوران انسداد دہشت گردی کیلئے بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنزکیے گئے۔ ترجمان کے مطابق مشق سی تھنڈر پاکستان اور انڈونیشین بحریہ کے مابین مضبوط عسکری تعلقات کی عکاس ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ مشق کے دوران حاصل کیے گئے پیشہ ورانہ تجربات دونوں بحری افواج کے مابین تعاون کومزید فروغ دیں گے۔ 
بحری مشقیں /اختتام پذیر