پاکستانی قوم نے وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹس لے لیا،مریم اورنگزیب

پاکستانی قوم نے وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹس لے لیا،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے مہنگائی کا نوٹس لینے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے آپ کی نااہلی کا نوٹس لے لیا، عمران صاحب مہنگائی پر نوٹس لینے کے بجائے استعفیٰ دیں پھر دیکھیں معیشت خودبخود سنبھل جائے گی۔ (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

انہوں نے کہا عمران صاحب اب نوٹس لینے سے نہیں صرف آپ کے استعفیٰ دینے سے ہی ملک چلے گا، اب آپ کے جانے سے روٹی، روزگار،کاروبار اور صنعت چلے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ہی ملک وقوم کو موجودہ معاشی بدحالی، مایوسی، مہنگائی اور غربت کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔
مریم اورنگزیب