رشید آباد چوک: نوسرباز مسقط سے آنیوالے شہری کو لوٹ کرفرار

  رشید آباد چوک: نوسرباز مسقط سے آنیوالے شہری کو لوٹ کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار) سرکاری محکمے کی وردی میں ملبوس نوسربازوں نے بیرون ملک سے واپس آنے والے شہری کو لوٹ لیا واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیل کے مطابق جہانیاں کارہائشی محمد راشد گزشتہ روز مسقط سے ملتان ائیرپورٹ پہنچا جہاں سے وہ کار پر اپنے گھر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

جہانیاں کے لئے روانہ ہوا رشید ا?باد چوک کے قریب کار سوار نوسربازوں نے انہیں روک لیا نوسرباز ائیر پورٹ سے ہی پیچھا کررہے تھے بتایاجاتا ہے کہ ملزمان کی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر سوار شخص نے وائرلیس سیٹ کے اشارے سے گاڑی روکنے کا کہا ملزمان اینٹی نارکوٹکس کے یونیفارم میں ملبوس تھے دوملزمان نے گاڑی سے نکل کر محمد راشد کے سامان کی تلاشی لینا شروع کردی ملزمان سامان میں سے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے ملزمان کے پاس وائرلیس سیٹ کے علاوہ اسلحہ بھی تھا۔
نوسرباز