بچے کوقتل کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (وقائع نگار) ممتاز آباد پولیس نے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق ممتاز آباد پولیس کے علاقے سدرن بائی پاس بہاولپور روڈ کے قریب زین ولد محمد عمر کی لاش بارہ اکتوبر کو (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
کھال سے ملی تھی لواحقین نے واقع کو اتفاقی قرار دیا تھا مگر پولیس نے لواحقین سے اتفاق نہیں کیا اورلاش کا پوسٹ مارٹم کروایا تھاگزشتہ روز لواحقین نے الزام لگایا کہ ان کیبیٹے کوقتل کیا گیا جس پر پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ نمبر 1047/19 درج کر لیا ہے متوفی رام کلی کا رہائشی تھالواحقین نے الزام لگایا ہے کہ زین کو علاقے کا رہائشی نعمان اپنے ساتھ لے کر گیا تھا جس کے بعد بچے کی لاش ملی لواحقین نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ انہیں زین اور نعمان کے اکٹھے جانے کی فوٹیج بھی مل گئی ہے۔
مقدمہ درج