معروف شاعر جمال احمد انجم  22اکتوبر کو کراچی پہنچیں گے 

 معروف شاعر جمال احمد انجم  22اکتوبر کو کراچی پہنچیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کینیڈا میں مقیم معروف شاعر اور ادیب جمال احمد انجم منگل 22اکتوبر کو کراچی پہنچیں گے۔شہر قائد میں اپنے قیام کے دوران وہ مختلف ادبی،سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ ادبی نشستوں میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ جمال احمد انجم طویل عرصے کینیڈا میں مقیم ہیں اور وہاں کے ادبی حلقوں میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔کینیڈا میں اردو کے فروغ اور پاکستان کا مثبت اجاگر کرنے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -