اے اینڈ آئی گروپ نے طلبہ و اساتذہ کی مشکلات کاحل پیش کردیا

اے اینڈ آئی گروپ نے طلبہ و اساتذہ کی مشکلات کاحل پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے اینڈ آئی گروپ آف کمپنیز نے طلباء  و اساتذہ کی مشکلات کا حل پیش کردیاہے جس کے تحت اب طلباء  کیلئے پڑھنا اور اساتذہ کیلئے پڑھانا بہت آسان ہوگیا۔  گلستان جوہر آرجے مال کے آرجے نیا اردوبازار میں اے اینڈآئی نے " کنیکٹ ٹیچرز سینٹر پوائنٹ "  کے تحت عالمی معیار کے انتہائی جدید " اسمارٹ انسٹیٹیوٹ " قائم کردیاہے لاؤنچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او عمران عارف نے کہا کہ ہم نے یہ نظام  ماہرین تعلیم سے مشاورت کے بعد  تشکیل دیاہے جہاں پر اے لیول اور او لیول کے طلباء  و طالبات کو نصابی تیاریوں کیلئے  تمام تر سہولیات سے آراستہ مکمل تعلیمی ماحول میسّر ہوگا  ڈائریکٹر عمران عارف نے کہا کہ یہاں  اساتذہ کو بھی اپنے اسٹوڈنٹس کو بہترتعلیم فراہم کرنا آسان ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ڈبل اے میڈیا اور اے اینڈ آئی کے ڈائریکٹر میڈیا افیئرز رضاحسنین نے کہا کہ عوام کوروزگار کی فراہمی کے وعدے کو پوراکرتے ہوئے اے اینڈ آئیمختلف شعبوں میں باصلاحیت افرادکو باوقار روزگار فراہم کرنے کے علاوہ دیگر اداروں ایف ایم سی جی، بینکنگ سروسز سیکٹر اور انڈسٹریز کو بھی افرادی قوت فراہم کرے گا۔ لاؤنچنگ کی تقریب میں شوبز کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض معروف اداکار و کمپیئر غالب کمال اور مریم کوثر نے کی۔

مزید :

صفحہ آخر -