بنوں،گھریلو تنازعہ پر فائرنگ  سے 45 سالہ شخص جاں بحق 

  بنوں،گھریلو تنازعہ پر فائرنگ  سے 45 سالہ شخص جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورورپورٹ)قتل کی واردات تھانہ میریان کی حدود میں واقع وردعلی پٹرو پمپ غوڑا بکاخیل کے مقام پر ہوئی جہاں مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے مستورات کے تنازعہ پر 45سالہ میر والی خان ولد گوہر خان سکنہ غوڑہ بکاخیل کو قتل کردیا پولیس نے مقتول کے بھائی رائید اللہ خان کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان میر حقنواز،نیاز خان پسران میر خان ساکنان نورڑ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔دوہرے قتل کی واردات بھی تھانہ میریان ہی کی حدود میں واقع نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے فرمان اللہ عرف حجران ولد دلفراز سکنہ نورڑ اور افراسیاب عرف ایرے ولد دلنواز سکنہ نورڑ خاص کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے فرمان اللہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔