پی ٹی آئی کرپشن سے پاک پاکستان کے نعرے پر گامزن ہے :عبدالسلام آفریدی

    پی ٹی آئی کرپشن سے پاک پاکستان کے نعرے پر گامزن ہے :عبدالسلام آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان( بیورورپورٹ) رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سے پاک پاکستان کے نعرے پر گامزن ہے ،مولانا فضل الرحمان سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سے باہرہیں وہ کورغ میں جلسے سے خطاب کررہے تھے جلسے سے پی ٹی آئی کے رہنما ساجدا قبال مہمند اور ریاض پائندہ خیل ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا عبدالسلام آفریدی ایم پی اے نے کہاکہ سا بقہ حکمرانوں نے ملک کو لوٹاہے وزیراعظم عمران خان ان سے حساب کتاب مانگ رہے ہیں اورملک کالوٹاہوا مال واپس کرنے کاکہہ رہے ہیں انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے نازک وقت میں دھرنا کا کال دیاہے جس کا مقصد ملک میں انتشار پھیلاناہے انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے وہ پہلی دفعہ بے روزگارہوچکے ہیںجس کی وجہ سے موجودہ حکومت کے پیچھے پڑے ہیں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف برسرپیکار ہے چوروں لٹیروں سے پائی پائی وصول کی جائے گی ۔