اوچ کے عام کی گیس فراہم نہ کرنے پر ایم این اے کے گھر کے گھیراﺅ کی دھمکی

  اوچ کے عام کی گیس فراہم نہ کرنے پر ایم این اے کے گھر کے گھیراﺅ کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوچ دیر لوئر (نمائندہ خصوصی )عوام سراپاآحتجاج گیس کی عدم فراہمی پر ایم این اے سید محبوب شاہ کے گھر کے گھیراﺅ کی دھمکی ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن اگر کام شروع نہ کیاگیا ،تو ایم این اے سید محبو شاہ کے گھر کوٹیگرام ہاﺅس کے سامنے دھرنا دینگے تیمر گرہ کی عوام کی دھمکی ۔اہلیان گاﺅ ں دانوہ تیمر گرہ نے ایم این اے سید محبوب شاہ کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا ۔گاﺅں دانوہ کے عمائدین نے احمد صادق ،ڈاکٹر شعیب ،اسدللہ ،سید حضرت ،غلام ربانی ،سعید اللہ ،نظیر محمد جنید خان ،جاوید اقبال ،سیف اللہ خان و دیگر نے گاﺅں دانوہ تیمر گرہ میں منعقد ایک جر گہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لائن گزرہی ہے ،دوسرے گاﺅں میں پائپ لائن اور گیس فراہمی شروع ہے ۔جبکہ ان کے گاﺅں کو محروم کردیا گیا ہے ۔گاﺅں دانوہ کی سروے کیا گیا ہے ۔مگر تاحال گیس سے محروم ہے ۔اگر سید محبو شاہ نے اس پر نوٹس نہ لیا توان کے گھر کوٹیگرام ہاﺅس کے سامنے دھرنا دینگے ۔