حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے سالانہ عرس کا آج آخری دن

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے سالانہ عرس کا آج آخری دن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 976 ویں تین روزہ سالانہ عرس کا آج بروز اتوار آخری دن ہے۔ جبکہ عرس کے دوسرے روز بھی عرس کی تقریبات کا سلسلہ عرج پر رہا۔ عرس کے دوسرے روز زائرین کی بہت بڑی تعداد حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دینے آتی رہی۔ جبکہ عرس کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز روحانی اجتماع محفل سماع سے ہوا۔ 24 گھٹنے لنگر کے پکوان تقسیم کے ساتھ ساتھ دودھ کی سبیل سے دودھ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ علامہ راغب نعیمی نے روحانی اجتماع سے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کی سالانہ تقریبات کے دوسرے روز شہر میں مقامی تعطیل تھی۔ جس کے نتیجے میں تعلیمی ادارے اور مقامی دفاتر بند رہے۔
حضرت داتا گنج بخش

مزید :

صفحہ آخر -