پشاور،ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ،عوام میں تشویش

پشاور،ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ،عوام میں تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشا ور (سٹی رپورٹر) شہر میں  ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو سپرے کی منت سماجت کرنے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں اندرون شہر مکینوں نے کئی بار احتجاج کی دھمکیاں دی جس پر کچھ علاقوں میں سپرے ہوا تاہم مجموعی طور پر بیشتر علاقے ڈینگی سپرے سے محروم ہیں یونین کونسل  14، 15،16،19 کے علاقوں  ہشتنگری، محلہ ماجیان، سرکہ فروشان، محلہ فضل حق، محلہ میر جمال شاہ، جھنڈا بازار، مینا بازار، چڑی کوبان، پیپل منڈی، محلہ دھوبیان اور جھنڈابازار کے علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہے  مچھرمارسپرے نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ بالخصوص بچوں میں بیماریاں عام اور علاقے میں ڈینگی وائرس پھیلنے کاخدشہ پیداہوگیاہے ان علاقوں میں رہائیش پذیر افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ڈینگی سے بچاو اور مچھر مار اسہرے کیا جائے انہوں نے کہا کہ موسم گرماکے دوران بھی کسی قسم  کا مچھرکش سپرے نہیں ہوا جس سے اندرون شہر میں بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے  اور نجی سکولز بھی ہیں  مچھروں کی بہتات کی وجہ سے اکثربچوں میں بخاراورپیٹ کی بیماری کی شکایات عام ہے دوسری جانب مچھرمارسپرے کانہ ہونا یقیناانتظامیہ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے انہوں نے وزیرصحت، ڈپٹی کمشنر پشاور اور ڈبلیو ایس ایس پی  سے مطالبہ کیاکہ مذکورہ علاقوں کو ڈینگی وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے فوری طو رپر مچھرمارسپرے کیاجائے۔