صوابی،افغان کمشنر یٹ کی کارروائی،گندف میں افغان مہاجر کیمپ مسمار

  صوابی،افغان کمشنر یٹ کی کارروائی،گندف میں افغان مہاجر کیمپ مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)افغان کمشنریٹ کے نمائندوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں ضلع صوابی کے علاقہ گندف گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع افغان مہاجر کیمپ کے درجنوں گھروں کو مسمار کر دیاگیا۔ سیکٹر اے میں ہونے والی کارروائی کے دوران تقریباً 45افغان مہاجرین کے گھروں کو مسمار کردیئے گئے جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں افغان مہاجرین جس میں بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں بے دخل ہو گئے۔ کیمپ میں مقیم افغان مہاجرین نے یو این ایچ سی آر، افغان کمشنریٹ کی جانب سے گھروں کو مسمار کرنے کے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیا جائے اور ہمارے لئے رہائشوں کو بندوبست کیا جائے #