بنوں،49 یونین کونسلز کا گرینڈ جرگہ آج ہوگا
بنوں (بیورورپورٹ)آزادی ملین مارچ کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے 49 یونین کونسلوں کے ہزاروں ورکرز کا گرینڈ اجلاس آج صبح 9 بجے منڈان پارک بنوں میں منعقد ہوگا. اس غیر معمولی اجلاس کے مہمان خصوصی اپوزیشن لیڈر محمد اکرم خان درانی ہوں گے اور وہ آزادی ملین مارچ کو آخری شکل دے کر ورکرز کو اعتماد میں لیں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ آج پورے پاکستان کے ہر قسم کے طبقات موجود سالیکٹیڈ حکومت کے خلاف احتجاج پر ہیں، 14 مہینوں میں حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کرکے پاکستان کے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا ہے، اس لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے ملک کے نازک حالات کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں سے ملکر اس نالائق حکومت سے پاکستان چھڑانے کے لیے میدان عمل میں نکل چکا ہے اور یہ آزادی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو کر انکا دھڑن تختہ کرے گی. حکومت جمعیت علماء اسلام کو پرامن احتجاج سے روک کر ہمیں آئینی حق سے محروم کرنا چاہتی ہے جو کہ ناانصافی ہے.اور ہم اس ناجائز فیصلے کو کھبی بھی تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیمرا کے ذریعے مولانا فضل الرحمن کی ٹی وی چینلز پر نیوز کانفرنس پر پابندی لگا کر غیر جمہوری اور غیر آئینی کام کیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے، اس طرح انصار الاسلام کے پرامن دستے کو متنازعہ قرار دے کر ہمارے پرامن آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لیے مذموم کوشش کر رہے ہیں جو کہ ناقابلِ برداشت ہے. اسی دینی مدارس کے 18 سال ووٹرز طلباء کرام پر اعتراض کرکے ان کو آئینی حق یعنی پرامن احتجاج سے روک رہے ہیں۔