مردان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری
مردان (بیورورپورٹ) ایس ای واپڈا انجینئر شاہ رس خان نے ہفتہ کے روز علاقہ مایار میں کھلی کچہری لگائی جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورواپڈا حکام کے سامنے بجلی ترسیل،جرمانوں اور زائد بلوں سمیت دیگر مسائل ومشکلات کے انبار لگادیئے کھلی کچہری میں ڈی سی ایم انعام اکبر،ایس ڈی او نعمت اللہ اورلائن سپرنٹنڈنٹ حسیب خان،محمدعمران اورآراو آفس کے شوکت خان سمیت دیگر حکام شریک ہوئے واپڈاحکام صارفین کے شکایات سنیں اورموقع پر اس کے حل کے احکامات جاری کردیئے انجینئر شاہ رس خان نے کہاکہ ان کے دروزاے صارفین کے لئے کھلے ہیں اوروہ بلاجھجک اپنے مسائل کے حوالے سے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ صارفین اپنا بجلی بل بروقت اداکریں اور بجلی چوری سے اجتناب کریں تاکہ بجلی کی ترسیل بلاتعطل جاری رہے۔