تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا:شکیل ایڈووکیٹ

تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا:شکیل ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی کیونکہ اج کل ساری دنیاکی ترقی کاانحصارصرف اورصرف تعلیم پرہے موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کیلے مختص کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے کیونکہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے غریب عوام کے بچوں کامستقبل داؤ پرلگادیاہے اساتذہ کرام اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں کیونکہ ڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز ہائیرسیکنڈری سکول خارکے نئے بلڈنگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسیرسراج الحق اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنررحمت علی وزیربھی موجودہ تھے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی کیونکہ اج کل ساری دنیاکی ترقی کاانحصارصرف اورصرف تعلیم پرہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کیلئے مختص کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے غریب عوام کے بچوں کامستقبل داؤ پرلگادیاہے یہی وجہ ہے کہ وہ عوام نے ہمیشہ کیلئے مستردکردیاہے اورعمران خان کے ویژن کواگے بڑھانے کیلئے ا ن کے ساتھ دیا۔