سرفراز احمد سے کپتانی تو چھن گئی لیکن پی سی بی نے انہیں بڑی خوشخبری بھی سنا دی

سرفراز احمد سے کپتانی تو چھن گئی لیکن پی سی بی نے انہیں بڑی خوشخبری بھی سنا دی
سرفراز احمد سے کپتانی تو چھن گئی لیکن پی سی بی نے انہیں بڑی خوشخبری بھی سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد سے کپتانی چھین ہے تاہم ساتھ ہی ان کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ وہ کپتان سے ہٹائے جانے کے بعد بھی سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں ہی رہیں گے۔
پی سی بی حکام کے مطابق سابق کپتان کی سینٹرل کنٹریکٹ گیٹگری تبدیل نہیں کی جارہی، وہ بابرا عظم اور یاسر شاہ کے ساتھ اے کیٹگری میں ہی شامل رہیں گے۔سابق کپتان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے لیے انتخاب کے لیے بھی دستیاب ہیں، اس لیے ان کی کیٹگری میں تبدیلی کا معاملہ زیر بحث نہیں۔ریڈ بال کرکٹ فارمیٹ سے ریسٹ لینے والے وہاب ریاض بی کیٹگری کا حصہ ہیں، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا باقاعدہ اعلان کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو سی کیٹگری دی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -