اوکاڑہ،ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم،2 افرادشدید زخمی،ٹینکر سے لیک آئل سڑک پر پھیل گیا

اوکاڑہ،ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم،2 افرادشدید زخمی،ٹینکر سے لیک آئل سڑک ...
اوکاڑہ،ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم،2 افرادشدید زخمی،ٹینکر سے لیک آئل سڑک پر پھیل گیا

  



اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ہائی وے بائی پاس کے قریب ٹرالر اور آئل ٹینکر کے تصادم میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے،حادثے کے بعد ٹینکر سے لیک آئل جی ٹی روڈ پر پھیل گیا،ریسکیو،موٹروے اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ میں نیشنل ہائی وے بائی پاس کے قریب ٹرالر اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیاگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر سے لیک آئل جی ٹی روڈ پر پھیل گیا ،جس پر ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ٹریفک کو متبادل راستے پر ڈال دیا،ریسکیو،موٹروے اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /اوکاڑہ