کرتارپور راہداری کاتعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے ،9نومبر کو افتتاح کیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان

کرتارپور راہداری کاتعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے ،9نومبر کو افتتاح کیا جائے ...
کرتارپور راہداری کاتعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے ،9نومبر کو افتتاح کیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کاتعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے ،9نومبر کو افتتاح کیا جائے گا،گوردوارہ سکھوں کا مذہبی مرکز بننے کے ساتھ ساتھ معیشت کو مضبوط کرے گا۔

تفصیلات وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری سے متعلق اپنے پیغام کہا ہے کہ پوری دنیا کی سکھ برادی کےلئے پاکستان کادروازے کھولنے جا رہا ہوں، کرتارپور راہداری کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے،9نومبر کو افتتاح کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ملکوں سے سکھ پاکستان کا دورہ کریں گے، کرتارپور راہداری کے افتتاح کے بعد ٹریولنگ،مذہبی سیاحت اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت اپنے عروج پر ہے،بدھ مت کے پیروکار بھی بڑی تعداد میں پاکستان آتے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد