پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری ، سری لنکا سے مثبت اشارے ملنے لگے ، لیکن کس لیے ؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کیلئے مثبت اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی جانب سے دسمبر میں دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مثبت اشارے مل رہے ہیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں مختصر دورانیے کی کرکٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا اور کراچی میں ون ڈے جب کہ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی۔کامیاب سیریز کے بعد اب اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہی ہو گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر میں شیڈول ہے اور اس سیریز میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ایف ٹی پی میں شامل یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے کراچی اور راولپنڈی سامنے آئے ہیں۔ ایک ٹیسٹ میچ کراچی جب کہ ایک ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔