متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو دبئی کی لیبر مارکیٹ کے ڈیجیٹل ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی بڑی پیشکش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو دبئی کی لیبر مارکیٹ کے ڈیجیٹل ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش کی گئی ،پیشکش دبئی میں ہونے والے پانچویں وزارتی سیشن میں کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیززلفی بخاری سے یواے ای کے وزیر انسانی وسائل نصیر بن لاثانی نے ملاقات کی ،یو اے ای نے پاکستان سے افرادی قوت کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،ملاقات میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں اضافے پر 3 سال کا منصوبہ تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں پاکستان کو دبئی کی لیبر مارکیٹ کے ڈیجیٹل ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش کی گئی ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو یو اے ای اور سعودی عرب میں روزگار ملنے میں آسانی ہو گی ،اقدام کا مقصد خلیجی ممالکمیں پاکستانی افرادی قوت بڑھانا ہے ،زلفی بخاری نے کہا کہ یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کیلئے تیار ہیں ،ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تک رسائی کا عمل 3 مہینے تک مکمل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اقدام سے پاکستان میں بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔