ملک افراتفری کی سیاست سے آگے نہیں بڑھ سکتا،وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پوری قوم کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے، یہ ملک افراتفری کی سیاست سے آگے نہیں جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندورنی و بیرونی چیلنج کا سامنا ہے،وطن کی مٹی ہم سے یکجا ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے،قوم کی خوشحالی کے لیے منفی سیاست سے قطع تعلق ہونا ہوگا،موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا کوئی امکان نہیں ہے، یہ ملک افراتفری کی سیاست سے آگے نہیں جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک دھرتی کو استحکام، اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، پاک دھرتی سے قرض اتارنے کے لیے سب کو ایک ہونا پڑے گا۔