برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور نیب کی مشترکہ کارروائی ، وہ خبر آ گئی جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بد عنوانی کے مقدمات میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کر لیاہے اور ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ملزم نثار افضل کے اہل خانہ سے 30 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور نیب نے مشترکہ کارروائی کی ہے جس دوران فراڈ کیس میں ملوث ملزم نثار افضل کے اہل خانہ سے 30 کروڑ روپے کی ریکوری کی گءہے ، ملزم کیخلاف نیب راولپنڈی میں انویسٹی گیشن چل رہی ہے ، ملزم نثار افضل نیب کے ایک اور فراڈ کیس میں بھی سزا یافتہ ہے ، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے نیب راولپنڈی سے رابطہ کرتے ہوئے معاملہ اٹھایا ، برطانوی ٹیم پاکستان کے متعدد دورے کر چکی ہے ۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے مشترکہ طور پر کارروائی پر نیب چیئرمین اور ڈی جی نیب کاخط لکھ کر شکریہ ادا کیاہے اور مستقبل میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستان کے کیسز میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔ملزم نثار افضل پر برطانیہ میں فراڈکا الزام ہے ۔