قوم مارشل لا کو تسلیم کرنے کو تیار ہے نہ ویلکم کرے گی ،گورنر پنجاب چودھری سرور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ قوم کو اختلافات بھلا کر بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہئے ،ملک اورقوم کا مستقبل مارشل لامیں نہیں ،قوم مارشل لا کو تسلیم کرنے کو تیار ہے نہ ویلکم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تقسیم ہے دھرنے کی بات پر اتفاق نہیں ،اپوزیشن شاہد بغض میں دھرنے میں چلی جائے ویسے اتفاق نہیں ۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے داتادربار آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار نہیں ،ہمارے بارے کہا جاتا ہے ہم مذاکرات نہیں کرتے ،ہم نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ،انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی بات ہو رہی ہے اپوزیشن کہتی وزیراعظم استعفیٰ دیں ۔چودھری سرور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے ،ہمیں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑاہونا ہے ،انہوں نے کہا کہ جب کشمیر میں کرفیو لگا ہے اس وقت دھرنا کیوں ضرری ہے ؟۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کا وقت درست نہیں جمہوری احتجاج سب کاحق ہے ،اس وقت ہندوستان کے ساتھ کشیدگی ہے ،قوم کو اختلافات بھلا کر بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہئے ،انہوں نے مزید کہا کہ ملک اورقوم میں کا مستقبل مارشل لامیں نہیں ،قوم مارشل لا کو تسلیم کرنے کو تیار ہے نہ ویلکم کرے گی ،گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن تقسیم ہے دھرنے کی بات پر اتفاق نہیں ،اپوزیشن شاہد بغض میں درھرنے میں چلی جائے ویسے اتفاق نہیں ،انہوں نے کہا کہ اگرکوئی ڈنڈے لے کر آئے اورکہے حکومت کو گرانا ہے تو پھر کنٹینر پانی کون دے گا۔