ترکی کی پاکستان سے محبت پر بھارت خوفزدہ ، نریندر مودی نے نہایت حیران کن حرکت کر دی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی کے پاکستان کی جانب جھکاﺅ پر بھارت خوفزد ہو گیا ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ترکی کا دوروزہ دورہ ملتوی کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ نشر کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ترک صدر کی کھل کر کشمیریوں کی حمایت پر بھارت بوکھلا گیاہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنا دور وزہ دورہ ہی ملتوی کر دیاہے ۔ ترک صدر نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کھل کر کشمیریوں پر بات کی تھی ، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھی ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا ، مودی نے 27 اور 28 اکتوبر تک میگا انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کرناتھی تاہم اب بھارتی وزیراعظم نے دورہ ملتوی کر دیاہے ۔