کوئی دھمکی اپوزیشن کو وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ سے دور نہیں کر سکتی، ترجمان مسلم لیگ(ن)
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی دھمکی اپوزیشن کو وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ سے دور نہیں کر سکتی ، اپوزیشن کے بجائے نالائق حکمرانوں کے باعث ملک میں افراتفری اور انتشار پھیل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی دھمکی اپوزیشن کو وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ سے دور نہیں کر سکتی، اپوزیشن کے بجائے نالائق حکمرانوں کے باعث ملک میں افراتفری اور انتشار پھیل رہا ہے،نالائق اور نااہل وزیر اعظم قومی،سیاسی اور معاشی امور سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وزرا کے بیانات سے لگتا ہے کہ دھرنا حکومت دے رہی ہے،عمران خان ڈیل اور ڈھیل مانگنے والی اپوزیشن سے مذاکرات کیوں کر رہے ہیں۔