دورہ آسٹریلیا ، قومی ٹیم میں کتنے اور کونسے باولرز شامل کیے جانے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی ٹیم اب دورہ آسٹریلیا کیلئے تیاری کر رہی ہے اور اس کیلئے بولنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی بولنگ کیمپ کا آج دوسرا اور آخری روز ہے جس دوران کوچ نوجوان باولرز کی کارکردگی سے کافی مثات ہوئے ہیں اور انوہں نے نوجوان فاسٹ باولرز کو موقع دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی سکواڈ میں ممکنہ طور پر سات سے آٹھ باولرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ، دورہ آسٹریلیا کیلئے محمد عباس کو فٹ قرار دیدیا گیاہے جبکہ شاہین آفریدی کے ٹیسٹ سریز تک فٹ ہونے کیلئے مینجمنٹ پر امید ہے ۔ وقار یونس محمد موسیٰ ، سمین گل اور نسیم شاہ کی کارکردگی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سپینرز کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جارہاہے ،۔ پول میں شام باولرز کی ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا ، دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل کیے جانے کاامکان ہے ۔