”اظہر علی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں۔۔۔“ اظہر علی نے جنوبی افریقہ میں ایسا کیا کام کیا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف بھی شدید مشکل میں پھنس سکتے ہیں؟ رمیز راجہ نے بتا دیا

”اظہر علی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں۔۔۔“ اظہر علی نے جنوبی افریقہ میں ...
”اظہر علی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں۔۔۔“ اظہر علی نے جنوبی افریقہ میں ایسا کیا کام کیا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف بھی شدید مشکل میں پھنس سکتے ہیں؟ رمیز راجہ نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو نوجوان قیادت کی ضرورت تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابراعظم کو کپتان بنانے کا بہادرانہ فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں،اگر اچھی کارکردگی دکھائی تو آگے چل کر ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان بن سکتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا ہے کہ پاکستان یواے ای میں ہوم سیریز کے میچز ہار رہا تھا اور ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک بھی رسائی نہ حاصل کر سکا جبکہ ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی ”بی“ ٹیم کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اظہر علی کی کپتانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذاتی کارکردگی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے اظہر علی سخت دباو¿ میں ہوں گے،وہ دورہ جنوبی افریقہ میں شارٹ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے مشکلات کا شکار نظر آئے، آسٹریلیا میں اسی طرح کے حالات ہوں گے،اگلی ٹیسٹ سیریز میں انہیں سخت محنت کرنا ہوگی۔

مزید :

کھیل -