”بابراعظم کو کپتان بنا کر ان کیساتھ بہت غلط کیا گیا ہے کیونکہ۔۔۔“ باسط علی نے تشویشناک بات کہہ دی

”بابراعظم کو کپتان بنا کر ان کیساتھ بہت غلط کیا گیا ہے کیونکہ۔۔۔“ باسط علی ...
”بابراعظم کو کپتان بنا کر ان کیساتھ بہت غلط کیا گیا ہے کیونکہ۔۔۔“ باسط علی نے تشویشناک بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ بلے باز باسط علی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت آسان کام نہیں ہے، بابراعظم کو کپتان بنا کر ان کیساتھ غلط کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق باسط علی نے کہا کہ بابراعظم ورلڈکلاس بلے باز اور ان کا مستقبل روشن ہے لیکن انہیں کپتانی دے کر بہت غلط کیا گیا ہے کیونکہ وہ عمران خان، یونس خان اور سلیم ملک کی طرح فطری کپتان نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا،اگر اظہر علی کو ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنا تھی تو اسد شفیق کو نائب کپتان کیوں بنایا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -