27اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،احسن اقبال

27اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،احسن اقبال
27اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہاہے کہ 27اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتکاری کے میدان میں بالکل تنہا ہو چکاہے، حکومتی پالیسیاں ملکی سا لمیت کےلئے خطرہ ہیں، کشمیر کے حوالے سے بھارت نے وہ جرات کی جو وہ گزشتہ 72سال سے نہ کر سکا ہے،27اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں 31اکتوبر کوچارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گی،نواز شریف کی ہدایات پرآزادی مارچ میں شرکت کریں گے،مسلم لیگ (ن)نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔